آئی پی پیز مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائیگا، اویس لغاری

آئی پی پیز مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائیگا، اویس لغاری

اسلام آباد(نامہ نگار،اے پی پی)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں بہتر منصوبہ بندی کا فقدان، گردشی قرضوں کا بوجھ اور صارفین پر سود کی بلند شرح ہے۔

حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ملک میں ماحول دوست توانائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ آئی پی پیز کے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا رہا ہے، آئندہ دو سال میں 17 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں