یونیورسٹی آف واہ میں 7ویں پاک ترک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

 یونیورسٹی آف واہ میں 7ویں پاک  ترک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

اسلام آ باد ( دنیارپورٹ ) یونیورسٹی آف واہ میں 7ویں پاک ترک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان ’’سائنس اور انجینئرنگ کے میدان میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز‘‘ تھا ۔

 121سے زیادہ ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ترکیہ، پاکستان، جاپان، یوکرائن، ملائشیا ، کینیڈا،آسٹریا ، ڈنمارک اور سعودی عرب نے متعلقہ شعبے میں اپنا تحقیقی کام پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی وائس چانسلر نے ابھرتی ٹیکنالوجیز بالخصوص مصنوعی ذہانت بائیو ٹیکنالوجی اور پائیدار توانائی کے مستقبل کے لئے بین الاقوامی تعاون پر زور دیا ۔ بریگیڈیئرنفیس افضل ستی منیجنگ ڈائریکٹر مہمان خصوصی تھے ۔ کانفرنس میں ترکی اور پاکستان کے درمیان ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں