کہو ٹہ :ڈ یوٹی سے غیر حاضر 5 پولیس ملازم فارغ
راولپنڈی (خبرنگار)تھا نہ کہوٹہ میں تعینات ایک سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضری پر نوکری سے فارغ کردیئے گئے ۔
ایس پی صدر ڈویژن راولپنڈی نے ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزا طاہر سکندر کی خصوصی رپورٹ پر تھانہ کہوٹہ میں تعینات سب انسپکٹر شوکت نیازی ، ہیڈ کانسٹیبل فیضان ظہیر، کانسٹیبل مہران الیاس، کانسٹیبل طیب حسین اور کانسٹیبل محمد حمزہ کو فارغ کیا ۔