شاندار کارکردگی ، قائد اعظم یونیورسٹی ایشیا رینکنگ میں 84ویں نمبر پر آ گئی

شاندار کارکردگی ، قائد اعظم یونیورسٹی  ایشیا رینکنگ میں 84ویں نمبر پر آ گئی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) شاندار کارکر دگی کے باعث قائداعظم یونیورسٹی ایک بار پھر کیو ایس ایشیا رینکنگ 2025 میں 84ویں جبکہ جنوبی ایشیا میں 9ویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے نمایاں رہی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اس شاندار کامیابی پر تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارک باد پیش کی اور کہا یہ کامیابی اساتذ ہ کرام، طلبہ، عملہ، سابق طلبہ کی مشترکہ کا وشوں کا نتیجہ ہے ۔ قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کے سب سے بڑے ادارے کے طور پر نمبر 1 پوزیشن پر فائز ہے جس نے 2025 ٹائمز ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں عالمی سطح پر 400 اعلیٰ یونیورسٹیوں میں جگہ حاصل کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں