مری ـ :آوارہ کتے تلف کرنیکا مطالبہ
مری(نمائندہ دنیا) مری کے اہم ترین سیاحتی مراکز کشمیر پوائنٹ،مال روڈ،پنڈی پوائنٹ، جھیکاگلی کارٹ روڈ لوئربازار سمیت تمام علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھر مارہے۔۔۔
جس کی وجہ سے سکول جانیوالے بچوں اورسیاح فیملیوں میں شدید خوف و ہراس پایاجارہاہے ،چند روز قبل زین ولد واجد کو کتوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا ، عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سینکڑوں آوارہ کتوں کوتلف کرنے کیلئے فوری مہم شروع کی جائے۔