شاعر مشرق کے یوم ولادت کے حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل مری میں تقریب
مری(نمائندہ دنیا) شاعرمشرق علامہ اقبال ؒ کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹیبلو شو بھی ہوا۔۔۔
جس میں مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی ، مہمان خصوصی پروفیسر رضا منیر نے تقریب سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر طلبا و طالبات میں شیلڈز اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔