پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 5واں بڑا ملک ،محکمہ بہبود آ بادی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت آبادی سے متعلق ایک اجلاس ہوا۔ محکمہ بہبود آبادی کے جانب سے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔۔۔
دنیا بھر میں پاکستان پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے جب کہ مسلم ممالک میں دوسرا بڑا ملک ہے ، ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مل کر اقداما ت کیے جا رہے ہیں ، ورلڈ بینک کے تعاون سے بول چال سے سماجی رو یوں میں تبدیلی کے نام سے ایک پروگرام بھی جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سوشل بی ہیویئر کمیونیکیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے موثر حکمت عملی تیار کی جائے اور مہم کے اہداف مقرر کریں جنہیں ہر صورت مکمل کیا جائے ۔اجلاس کے اختتام پر ضلعی آفیسر شیری سخن کی طرف سے ڈپٹی کمشنر حسن وقارچیمہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔