کاروباری مراکز مسمار، بے روزگاری سے بچائیں:انجمن تاجران کشمیری بازار
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)فوارہ چوک سے متصل کشمیری بازار میں روایتی چپل اور دیسی جوتوں کے 43کاروباری مراکز مسمار کرنے سے سینکڑوں لوگ بے روز گار ہو گئے۔۔۔
اکتالیس سال سے قانونی تقاضوں کے مطابق کاروبار کر رہے ہیں لیکن یک دم سیکڑوں افراد کو بے روز گار کر دیا گیا ، ہمیں انصاف دلائیں، فاقہ کشی سے بچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران کشمیری بازار شیخ انور نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نام داد رسی کیلئے درخواست میں کیا۔