پاکستان سموک فری سٹیٹس حاصل کرنے کیلئے سویڈن کے نقش قدم پر چلے ، ارادا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) انیشی ایٹو آن رسک ریڈکشن اینڈ ڈیپنڈیبل آلٹرنیٹیو (ارادا) پاکستان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ۔۔۔
وہ سموک فری سٹیٹس حاصل کرنے کیلئے سویڈن کے نقش قدم پر چلے جو کہ سرکاری طور پر دنیا کا پہلا سموک فری ملک بن گیا ہے ۔ سویڈن نے یہ تاریخی سنگ میل یورپی یونین کے ہدف سے 16 سال قبل ہی طے کر لیا ہے ۔سولہ سال سے بڑے صرف چار اعشاریہ پانچ فیصد سویڈش سموکنگ کرتے ہیں جو کہ دنیا کے تسلیم شدہ پانچ فیصد بینچ مارک سے بھی کم ہے جبکہ پاکستان میں سموکنگ کی شرح سویڈن کی نسبت چار گنا زیادہ ہے ۔