فنڈز 25تاریخ تک ریلیز کئے جائیں:پنشنرز کی وزیر خزانہ سے اپیل
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری جنرل آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن اورنگ زیب تنولی نے کہا ضعیف العمر پنشنرز اور۔۔۔
بیواؤں کی اکثریت مختلف اقسام کی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہے ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وزیر مملکت علی پرویز ملک اور سیکرٹری خزانہ سے اپیل ہے کہ ہر ماہ کی 25تاریخ تک فنڈز ریلیز کر دیئے جائیں تاکہ دفتری معاملات مکمل ہونے کے بعد یکم تاریخ تک پنشنرز کے اکاؤنٹس میں پنشن ٹرانسفر ہو سکے ۔