دوستوں نے فرسٹ ایئر کے طالبعلم کو بلا کر قتل کر دیا
راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں فرسٹ ایئر کے طالب علم کو اس کے دوستوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ریس کورس کی حدود میں قتل کی واردات رپورٹ ہوئی، فرسٹ ایئر کے طالب علم طیب کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیب کو ریسٹریج کے علاقے میں دوست نے بلوایا تھا، جس کے کچھ دیر بعد اس کی لاش مارکی کے قریب سے برآمد ہوئی۔مدعی مقدمہ کے مطابق شبہ ہے کہ طیب فیصل کو اس کے دوست یوسف نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے ۔ یوسف کو طیب فیصل سے ملنے ملانے سے پہلے ہی منع کر رکھا تھا۔پولیس نے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے۔