کسی کو امن و امان میں خلل کی اجازت نہیں:ڈی آئی جی

کسی کو امن و امان میں خلل کی اجازت نہیں:ڈی آئی جی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے کہا تمام افسران لا اینڈ آرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں۔۔۔

اسلام آباد پولیس کسی کو شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے گی،تمام افسران اپنی حدود میں گشت مزید موثر بنائیں ڈیوٹیاں خود چیک کریںاور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے امن عامہ کی صورتحال کے حوالے سے ضلع بھر کے افسران کیلئے خصوصی بر یفنگ کا انعقاد کیا ، انہوں نے ایس ایچ اوزاوردیگر پولیس افسروں سے کہا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن عامہ یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں