بحریہ یونیورسٹی کیمپسز میں اقبال کانفرنس، 90تحقیقی مقالے پیش

بحریہ یونیورسٹی کیمپسز میں اقبال کانفرنس، 90تحقیقی مقالے پیش

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) بحریہ یونیورسٹی کی چھٹی اقبال کانفرنس اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے پانچ کیمپسز میں منعقد کی گئی، سی ای او قرشی نالج سٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اصغر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

 کانفرنس میں 120سے زائد تحقیقی خلاصے اور 90کے قریب تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔ ریکٹر بحریہ وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے کانفرنس کا افتتاح کرتے کہا بحریہ یونیورسٹی موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فلسفہ اقبال کی روشنی میں جدید علوم کو اخلاقی اقدار کے ساتھ منسلک کر رہی جس میں قرآنی اور اسلامی تعلیمات شامل ہیں۔ ڈائریکٹر کانفرنس ڈاکٹر صائمہ کلثوم نے کہا اقبال کا تصورخودی، ہمت، حکمت، انصاف پسندی اور خودانحصاری جیسی خوبیوں پرزور دیتا ہے ۔ ڈاکٹر حبیب عاصم اور چیئرپرسن، پرو ریکٹر اکیڈمکس ارشد جاوید ، چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عابد علی نے بھی خطاب کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں