مری:غیر قانونی تعمیرات آپریشن ، زیر تعمیر عمارت مسمار
مری ( نمائندہ دنیا) ضلعی انتظامیہ کا مری میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن دیہی علاقوں تک پہنچ گیا۔۔۔
کمرشل بلڈنگز کے ساتھ ساتھ رہائشی عمارتوں کوبھی گرا دیا گیا ۔ جمعرات کو روات ، بھوربن ، علیوٹ اور دیگر موضعات میں آپریشن کیا گیا ، اس دوران زیر تعمیر عمارت ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل مسمار کر دی گئی، متاثرہ شخص نے انتظامیہ کی جانب سے اس کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا بعض مقامات پر تعمیرات کی اجازت ہے جہاں کثیرالمنزلہ عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں۔ عوامی حلقوں نے دیہی علاقوں میں آپریشن کو ٹارگٹڈ آپریشن قرار دیا ہے ۔