بینک آف خیبر ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے، مالیاتی خدمات پیشکش
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) بینک آف خیبر نے خیبر پختونخوا میں اپنی نوعیت کی پہلی ویمن سینٹرک برانچ میں ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے 2024 منایا ۔
تقریب میں بینک کے مالیاتی آگاہی کو فروغ دینے اور خواتین ویمن انٹرپرینیورز کیلئے مواقع فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کیا گیا اور انہیں مخصوص مالیاتی خدمات کی پیشکش کی گئی۔ بینک نے خواتین ویمن انٹرپرینیورز کیلئے کئی اہم سرگرمیوں کا انعقاد کیا، ویمن یونیورسٹی مردان اور سی جی پی اے کے پلیٹ فارم پر کاروباری افراد کے ساتھ سیشنز منعقد کیے گئے جہاں نیٹ ورکنگ اور آئیڈیاز کے تبادلے کو فروغ دیا گیا۔ لاہور ویمن گالا میں خواتین کے زیر قیادت منصوبوں اور کاروباروں کو سپورٹ کیا گیا، ہیڈ آفس میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں کے کاروباری افراد نے اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا۔