انگلش ٹیچرز کی تدریسی مہارتوں کی بہتری کیلئے پروگرام شروع
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اعلیٰ تعلیمی اداروں کے تدریسی عملے کی صلاحیتیں بڑھانے اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے قومی مرکزنیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن اور۔۔۔
امریکی سفارتخانے کے ریجنل انگلش لینگویج آفس کے تعاون سے ELTٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا، اس شراکت داری کے تحت امریکا کے مالی تعاون سے بین الاقوامی ماہرین مدعو کیے جاتے ہیں تاکہ جدید تدریسی طریقوں اور بہترین تعلیمی مشقوں سے روشناس کرایا جا سکے ۔ پروگرام 22 نومبر تک جاری رہے گا جس میں پاکستان بھر کے انگریزی زبان کے اساتذہ کو تدریسی مہارتیں بہتر بنانے کیلئے اکٹھا کیا جائے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر NAHE نور آمنہ ملک نے تقریب سے خطاب میں کہا اساتذہ کو بااختیار بنانے اور اعلیٰ تعلیم کا معیار بلند کرنے کیلئے ایسے تربیتی پروگرام ضروری ہیں۔ ریجنل انگلش لینگویج آفیسر جیرالڈ فرینک نے زبان کی تدریس میں عالمی روابط کو فروغ دینے اور ثقافتی آگاہی شامل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔