اڈیالہ روڈ اوور ہیڈ کی تعمیر پر 1ارب 88کروڑ خرچ ہونگے
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) اڈیالہ روڈ اوور ہیڈ کی تعمیر پر 1ارب 88کروڑ روپے خرچ ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایم این اے انجینئر قمر الاسلام راجہ کی وساطت سے منظوری دی۔۔
منصوبہ کا ٹھیکہ تفویض کر دیا گیا، اوور ہیڈ کی تکمیل 1سال 6ماہ میں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن راجہ الیاس کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا اوور ہیڈ کی تکمیل سے اڈیالہ روڈ کے باسیوں کو سفری دشوار یوں سے نجات ملے گی اور گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہو سکے گا۔