نارنگ :تجاوزات کی بھرمار،ٹریفک جام رہنامعمول
نارنگ منڈی( نمائندہ دنیا)ریلوے روڈ اور یونس روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے ،ریلوے کی حدود ہونے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔۔۔
گھنٹوں ٹریفک جام رہنامعمول بن گیا ،ریلوے انتظامیہ نے مبینہ طورپر منتھلیاں لے کر تجاوزات مافیاکو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،جنہوں نے شاہراہ کے اوپر دکانیں سجا رکھی ہیں اور ریلوے کی حدود میں قبضہ جمالیاہے ، دن بدن تجاوزات میں اضافہ سے راستے سکڑ کر چند فٹ رہ گئے ہیں، ایمبولینسز اور مریضوں کی نجی گاڑیاں تجاوزات کی زد میں پھنس جانا معمول بن چکاہے ، پیدل چلنا بھی دشوار ہوچکاہے ،سکول وکالجز جانے والی طالبات اور چھوٹے بچے بھی اذیت سے دوچار ہیں، ریلوے انتظامیہ تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصرنظرآرہی ہے ، اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔