خواتین پر تشدد معاشرہ کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ، کوثر عباس

 خواتین پر تشدد معاشرہ کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ، کوثر عباس

راولپنڈی ( خبر نگار) خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سسٹین ایبل سوشل ڈو یلپمنٹ آرگنائزیشن سید کوثر عباس نے کہا کہ۔۔۔

 خواتین پر تشدد نہ صرف انفرادی حقوق کی پامالی ہے بلکہ یہ ہمارے معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں ایک بڑی رکاوٹ بھی ہے ، ہمیں اپنے گھروں اور دفاتر میں ایسے رویوں اور اعمال کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا جو خواتین کی عزت اور وقار کو مجروح کرتے ہیں۔انہوں نے کہا حکومت خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لئے موجود قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ۔SSDO نے شہریوں، سول سوسائٹی، سرکاری اداروں اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں