نوجوان کاقتل،7ماہ گزرگئے ، پولیس ملزم نہ پکڑسکی
چونیاں(تحصیل رپورٹر) سات ماہ گزر گئے تاحال پولیس نوجوان کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی، تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنا نوجوان کا جرم بن گیا۔۔۔
شادی کے کچھ ماہ بعد کریانہ سٹور پر بیٹھے عباد کو 2موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ الہ آباد میں نامعلوم ملزموں کے خلاف درج تو ہوگیا لیکن انصاف کے لیے مقتول عباد کے ورثا رل گئے ، تھانوں کے چکر لگا کر جوتیاں گھس گئیں لیکن مقتول عباد کے قاتل آج بھی گرفتار نہ ہوسکے ، مقتول عباد کے والد نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے ، والدہ محمد ابوبکر نے بتایاکہ میرے بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی، میری کریانہ کی دکان تھی، میرا بیٹا ادھر بیٹھا ہوا تھا، ملزموں نے آکر 5فائر مارے تھے ، میرے بیٹے کے قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں، میں ہر روز تھانے جا رہا ہوں، قتل میں ملوث ملز م پولیس ملازم ہے ،اس لیے میری کوئی نہیں سن رہا، مقتول کی بیوہ نے میڈیا کو بتایا کہ میری چھوٹی بچی ہے ، میرے خاوند کو ناحق قتل کر کے میرے ساتھ ظلم کیا گیا، میرا کوئی مستقبل نہیں رہا ،مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔