کرم امن و امان:سیکرٹری شیعہ علما کونسل کی اہم ملاقاتیں، اقدات کا جائزہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل شبیر حسن میثمی، سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے کرم میں امن و امان۔۔۔
وہاں کے حالات اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر ساجد طوری سمیت دیگر اہم شخصیات اور حکومتی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے مزید بہتری کی ضروت پر زور دیا اور تاخیر سے شروع کیے گئے اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملاقاتوں میں ضلع کرم میں امن و امان کیلئے ہر ممکن اور فوری کوشش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔