منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی ذہنی اخلاقی تربیت کر رہی:صدر ایم یو ایل
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے کہا نوجوانوں کو امید اور شعور دینا منہاج یوتھ لیگ کا مقصد ہے جو قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم ہے۔
اس عظیم مقصد کے تحت منہاج یوتھ لیگ مختلف اقدامات اور سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہنی، سماجی اور اخلاقی تربیت کر رہی ہے۔ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں انہیں امید، شعور اور درست سمت دینا ایک بہترین مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام یکم دسمبر کو لاہور اور 8دسمبر کو گجرات میں یوتھ کنونشنز کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔