پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی قومی کونسل کا اجلاس یکم دسمبر کو ہوگا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی قومی کونسل کا اجلاس یکم دسمبر کو ہوگا۔
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی سالانہ قومی کونسل کا 63 واں اجلاس یکم دسمبر بروز اتوار دن ساڑھے دس بجے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کی سربراہی میں مقامی ہوٹل (مال روڈ صدر) کے ہال میں منعقد ہوگا جس میں تنظیم کے تمام عہدیدار اور ممبرز شرکت کریں گے۔