حکومت اپر کرم میں اپنی رٹ قائم کرے، عمائدین اہلسنت

حکومت اپر کرم میں اپنی رٹ قائم کرے، عمائدین اہلسنت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ضلع اپر کرم کے رہائشی اہلسنت کی چھ اقوام پر مشتمل عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں اپنی رٹ قائم کرے۔

انہوں نے کہا اپر کرم کے واقعات پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ کے پی کی صوبائی حکومت کو اپنی ذمہ داری کا احساس تک نہیں ہے، پارہ چنار میں بلاتفریق فوجی آپریشن کر کے تمام علاقے کو اسلحہ سے پاک کیا جائے۔ ایرانی سرحد سے واپس پاکستان لوٹنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے، مری معاہدے کے تحت پارہ چنار سے باگزئی، بگن تک اہلسنت کی تمام اقوام کو باحفاظت اپنے اپنے علاقوں میں آباد کیا جائے اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا شاہ نواز خان، ملک منور خان مینگل و دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں