زچہ بچہ سینٹر ،4بی ایچ یوز،کمیو نٹی ہیلتھ سینٹر کی منظوری

 زچہ بچہ سینٹر ،4بی ایچ یوز،کمیو نٹی ہیلتھ سینٹر کی منظوری

اسلام آباد(ایس ایم زمان) وزارت قومی صحت نے اسلام آباد میں زچہ و بچہ سینٹر ،4بنیادی مراکز صحت ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اور ڈرگ کوالٹی اینڈ کنٹرول سیکشن کے قیام کی منظوری دے دی ہے ۔

 وزارت قومی صحت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کومذکورہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے گریڈ1تا 17 کی 333 اسامیوں پر بھرتی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ منصوبے کے تحت بڈھانہ کلاں میں ماں ونوازئیدہ بچوں کاسینٹر قائم کیاجائے گاجس کے لیے 69 اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی، بری امام (نورپور شاہاں) میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کیلئے 117 اسامیوں پر بھرتی ہوگی ، 4بنیاد ی مراکز صحت اور جی تیر ہ میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کیلئے 105، بنیاد ی مراکز صحت گولڑہ شریف کے لیے 16 اسامیوں پر بھر تی کی جا ئیگی جبکہ ڈرگ سیکشن کیلئے 26اسامیوں پر بھر تی کی جا ئے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں