نوری ہسپتال میں آ ئی اے ای اے کا تربیتی کو رس اختتام پذیر
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے علاقائی تربیتی کورس (RTC) کی باضابطہ اختتامی تقریب جمعہ کو یہاں اٹامک انرجی کینسر ہسپتال نوری میں منعقد ہوئی۔
ممبر سائنس پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر مسعود اقبال مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے قومی اہمیت کے مختلف شعبوں میں شراکت کے ذریعے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں PAEC کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا PAEC ملک میں 6 نیوکلیئر پاور پلانٹس چلا رہا ہے جو نیشنل گرڈ کو 3500 میگاواٹ سے زائد بجلی فراہم کر رہے ہیں، اسی طرح پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نامی ہمارا نیوکلیئر ریسرچ انسٹیٹیوٹ سالہا سال سے ریڈیو آیسوٹوپس بنا رہا ہے جو ملک بھر کے ہسپتالوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ نوری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فہیم نے تعلیمی سرگرمی میں شرکت کرنے پر شرکا کا شکریہ ادا کیا ، ڈاکٹر حمیرا محمود ہیڈ آنکولوجی اینڈ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نوری نے بتایا کہ یہ RTC گزشتہ سالوں میں اب تک کی سب سے بڑی کامیاب ٹریننگ رہی ،آر ٹی سی کے شرکا میں پاکستان بھر کے علا وہ بارہ ممالک کے مندوبین بھی شامل تھے ۔