راولپنڈی سے 8شراب فروش گرفتار، 93لٹر الکوحل برآمد

راولپنڈی سے 8شراب فروش  گرفتار، 93لٹر الکوحل برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 8شراب فروشوں کو گرفتار کرکے 93لٹر سے زائد شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

 پیرودہائی پولیس نے جہانزیب سے 15، آشان سے 10، ذیشان 15، بنی پولیس نے عامر صدیق سے 20، سول لائنز پولیس نے جاوید صادق سے 10، واہ کینٹ پولیس طارق سے 10، رتہ امرال پولیس نے حفیظ سے 8، ایئرپورٹ پولیس نے خرم جاوید سے 5لٹر شراب برآمد کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں