ڈکیتی، قتل کے دو ملزموں کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ڈکیتی معہ قتل کے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔
معزز عدالت کے جج نے مجرم فیصل کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 5لاکھ روپے ہرجانہ جبکہ ڈکیتی میں 10سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ اسی طرح مجرم وسیم کو ڈکیتی کے جرم میں 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔