کامسٹیک ایوارڈز 2025 کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز
اسلام آباد (نامہ نگار) کامسٹیک ایوارڈز 2025کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا۔ درخواست کی آخری تاریخ 31دسمبر 2025ہے۔ پہلی بار سائنس کمیونکیشن ایوارڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔
کامسٹیک کے مطابق ایوارڈز کا مقصد او آئی سی رکن ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں غیر معمولی خدمات والے محققین کی پذیرائی ہے۔ بائیولوجی، کیمسٹری لائف ٹائم خدمات ایوارڈ، یوتھ ریسرچر ایوارڈ، بہترین سائنسی کتاب ایوارڈ، بہترین پیٹنٹ، ایوارڈ بائیولوجی، کیمسٹری، ریاضی اور فزکس میں بہترین تحقیقی مقالہ جات کے ایوارڈز شامل ہیں،