بہارہ کہو:تاجر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج، مری روڈ بند
بہارہ کہو (نمائندہ دنیا) مقامی تاجر کی گرفتاری پر انجمن تاجران نے احتجاج کر کے مری روڈ بند کر کے ٹریفک روک دی، انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد احتجاج مؤخر کر دیا گیا۔
پولیس نے تاجر کو مبینہ چوری کا سونا خریدنے کے الزام میں گرفتار کیا جس پر انجمن تاجران موتی بازار نے بغیر ثبوت تاجر رہنما کو گرفتار کرنے کے خلاف مری روڈ دونوں طرف سے بند کر دیا اور پولیس کے خلاف احتجاج کیا، پولیس اور انتظامیہ نے یونین کے عہدیداروں سے مذاکرات کیے جس کے بعد احتجاج مؤخر اور سڑک کھول دی گئی۔