مری:چار منشیات فروش گرفتار، 7 کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج
مری (نمائندہ دنیا) مری پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں چار ملزم گرفتار، 7 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔
پتریاٹہ پولیس نے ثاقب کو گرفتار کر کے 1350 گرام چرس، کوٹلی ستیاں پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے 3700 گرام چرس ، ساجد کو گرفتار کر کے 1250گرام چرس، طفیل کو گرفتار کر کے 1100 گرام چرس برآمد کر لی، مقدمات درج کر لیے گئے۔