فیڈرل ہاؤسنگ اتھارٹی، 1 ارب 10 کروڑ کے پلاٹ فروخت
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کا سیکٹر 24-Bسکیم 33 گلزار ہجری کراچی میں کمرشل پراپرٹیز کا نیلام عام، 40 کمرشل پراپرٹیز نیلامی کیلئے پیش کی گئیں اور 1ارب 10کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔
ایک پٹرول پمپ، 21کمرشل دکانیں اور 18کمرشل پلاٹس نیلام ہوئے۔ چیئرمین آکشن کمیٹی کا کہنا تھا انویسٹرز کے اعتماد کی بحالی ادارے اور ملک کی ترقی کیلئے خوش آئند ہے۔ شفافیت سے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔