مری ٹورسٹ ٹرین منصوبہ: 30 اپریل تک فیزیبلٹی سٹڈی مکمل

مری ٹورسٹ ٹرین منصوبہ: 30 اپریل تک فیزیبلٹی سٹڈی مکمل

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی سے مری ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی سے متعلق وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

صوبائی وزیر کو نیسپاک کے نمائندوں نے فیزیبلٹی سٹڈی سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ ریلوے ٹریک، سٹیشنز، جیولوجیکل سروے، قدرتی ماحول کے تحفظ سمیت دیگر اہم معاملات کا جائزہ لیا جائے گا، انٹرنیشنل کنسلٹنٹس سے بھی رائے لی جا رہی ہے۔ 30 اپریل تک فیزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی جائے گی۔ صوبائی وزیر بلال اکبر نے کہا 2014 میں گلاس ٹرین منصوبہ بنایا گیا، نئی تعمیرات، کووڈ، موسمیاتی تبدیلیاں آچکی ہیں، پرانی فیزیبلٹی سٹڈی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام آباد سے مری تک ریلوے ٹریک کی تعمیر سے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی سفری سہولت میسر ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں