سالڈ ویسٹ عملہ و کنٹریکٹر کی موبلائزیشن کے سرٹیفکیٹ طلب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے وزیراعلیٰ پنجاب کے KPIs(کی پرفارمنس انڈیکیٹرز) پر راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ستھرا پنجاب کے تحت کنٹریکٹرز کو فوری موبلائز کیا جائے، ہیومن ریسورس اور مشینری کے مسائل کو فوری حل کیا جائے، اسسٹنٹ کمشنرز سرٹیفکیٹ دیں کہ سالڈ ویسٹ کا عملہ اور کنٹریکٹر ان کی تحصیل میں موبلائز ہو چکے ہیں۔ ہر تحصیل میں ڈمپنگ سائٹس کی موجودگی بھی یقینی بنائی جائے، ڈویژن زیرو ویسٹ بنانے کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنرز کی ہے جس میں کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔