اپوزیشن سڑکوں پر احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ آئے :جام کمال

اپوزیشن سڑکوں پر احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ آئے :جام کمال

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا اپوزیشن سڑکوں پر احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ آ کر کردار ادا کرے ،غزہ اور شام کے لوگوں سے پوچھیں اپنی ریاست کی اہمیت کیا ہوتی ہے ۔۔۔

ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا اور مل کر پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے کام کرنا ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے یومِ تاسیس کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منائی گئی جس میں بڑی تعداد میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ جام کمال خان نے خطاب کرتے ہوئے ملک میں استحکام اور قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا پی ایم ایل این نے مشکل حالات میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا اور اپنی سیاسی قربانی دی، صرف اس لئے کہ ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکے ۔ انہوں نے اپوزیشن سے کہا سڑکوں پر احتجاج کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں آ کر اپنا کردار ادا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں