مدارس رجسٹریشن کیلئے قانون سازی ہماری بڑی کامیابی ،غفور حیدری

 مدارس رجسٹریشن کیلئے قانون سازی ہماری بڑی کامیابی ،غفور حیدری

حضرو (نمائندہ دنیا)جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی کی کوششوں اور اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کی باہمی مشاورت سے مدارس رجسٹریشن بل آئین کا حصہ بن چکا ہے ۔۔۔

جے یو آئی نے مدارس دینیہ کی خود مختاری اور تعلیمی سرگرمیوں کو بحال رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی اٹک کے امیر قاری محمد ابراہیم کے ڈیرہ بہبودی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کے سلسلہ میں قانون سازی جے یو آئی کی بڑی کامیابی ہے اور اس سلسلہ میں کی جانے والی تمام کوششیں لائق تحسین ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں