امدادی قافلے پر فائرنگ کرنیوالے انسانیت کے دشمن:روبینہ خالد

امدادی قافلے پر فائرنگ کرنیوالے انسانیت کے دشمن:روبینہ خالد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئرکرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔۔۔

 حملے میں زخمی ڈپٹی کمشنر سمیت چھ سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، صوبائی حکومت کو صوبے میں امن وامان قائم رکھنے کی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی، ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، اس طرح کے بزدلانہ فعل دہشتگردی کی جنگ میں اداروں اور قوم کا مورال کم نہیں کر سکتے، قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنے اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں