ایچ 16میں انسداد تجاوزات آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار

ایچ 16میں انسداد تجاوزات آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر ایچ 16میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔۔۔

انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں، انسداد تجاوزات آپریشن کی قیادت اے سی پوٹھوہار نے کی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، شہر میں کسی قسم کی غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں، تجاوزات قائم کی گئیں تو قانون حرکت میں آئے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں