کشمیری دنیا بھر یوم حق خودارادیت منائینگے:جماعت اسلامی

کشمیری دنیا بھر یوم حق خودارادیت منائینگے:جماعت اسلامی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر مشتاق خا ن نے کہاہے کہ آج 2کروڑ کشمیری پوری دنیا میں یوم حق خودارادیت منائیں گے اور۔۔۔

 اقوام متحدہ کے دفاتر میں یادداشت پیش، مظاہرے، سیمینارز، کانفرنسز کا انعقاد اور ریلیاں نکالیں گے، اقوام متحدہ پابند ہے کہ وہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوںکو حق خودارادیت دلائے، جماعت اسلامی صبح آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعیت اتحاد العلماء کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مولانا عبدالسمیع، مولانا منیر ضیا، قاضی اسرائیل، مولانا ذوالفقار، ڈاکٹر احتشام الحق اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا، ڈاکٹر مشتاق خا ن نے کہا علمائے حق کی ذمہ داری ہے کہ دین کا پیغام عام کریں،جماعت اسلامی دین کے غلبے کی جدوجہد کررہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں