فوڈ اتھارٹی نارتھ ریجن:2024میں 80فیصد زیادہ چیکنگ

فوڈ اتھارٹی نارتھ ریجن:2024میں 80فیصد زیادہ چیکنگ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) فوڈ اتھارٹی نے نارتھ ریجن کی 2024کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ۔

 2023کی نسبت 2024میں70فیصد زیادہ کام کیا گیا، راولپنڈی سے خوشاب تک جاری رپورٹ کے مطابق 2023کی نسبت 2024میں 80فیصد زیادہ فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، 2024 میں 22لاکھ جبکہ 2023میں 12لاکھ فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ 2024میں 44فیصد ایف آئی آر زیادہ درج کروائی گئیں، 2024میں 200 جبکہ 2023 میں 138 ایف آئی آرز درج کرائی گئی تھیں۔ ناقص دودھ کے خلاف 900فیصد زیادہ کارروائیاں کی گئیں، 2024میں90ملین اور 2023میں 95لاکھ لٹر دودھ چیک کیا گیا۔ 2023میں 23ہزار جبکہ 2024میں 31ہزار کلو ناقص گوشت تلف کیا گیا۔ جرمانوں کی مد میں 420 ملین روپے حکومتی خزانے میں جمع کرائے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں