بلوچستان، فاٹا، جی بی کے بچوں کیلئے میٹرک تعلیم مفت:وی سی اوپن یونیورسٹی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بحیثیت قومی اور میگا یونیورسٹی یہ فرض سمجھتی ہے ۔۔
کہ ملک کے پسماندہ ترین علاقوں کے بچوں کی محرومیاں ختم کی جائیں، نظر انداز شدہ علاقوں میں تعلیم عام کرکے ان کا معیار بلند کیا جاسکتا ہے، پسماندہ علاقوں کو اوپر اٹھائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، اس تناظر میں یونیورسٹی بلوچستان، فاٹا اور گلگت بلتستان کے بچوں کو میٹرک کی تعلیم مفت فراہم کرتی ہے۔