زیرتعمیر فیکٹری کی چھت گرنے سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ سی پیک چائنا زون میں زیرتعمیر فیکٹری کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے سکیورٹی گارڈ جابحق ہو گیا، پولیس کے مطابق زیرتعمیر فیکٹری کی۔۔
چھت کے ایک حصہ سوئے ہوئے سکیورٹی گارڈ پر جاگرا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے اٹھارہ سالہ گارڈ ذیشان شوکت سکنہ کوٹ ادو چک نمبر 598ٹی ڈی اے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی، تھانہ مصری بانڈہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔