پروفیسر عبدالرحمن مکی کی شخصیت مشعل راہ:تعزیتی ریفرنس
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سیاسی و دینی شخصیات نے کہا پروفیسر عبد الرحمن مکی کی شخصیت امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے ہمیشہ اتحاد امت، دینی تعلیمات کی ترویج اور اصلاح معاشرہ کیلئے خدمات انجام دیں۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام پروفیسر عبدالرحمن مکی کے تعزیتی میں کیا۔ پروگرام میں مرکزی مسلم کے رہنما حافظ عبدالرؤف، احسان اللہ منصور، انجینئر مبین صدیقی، نثار خان، رہنما جماعت اسلامی رضا احمد شاہ، مسلم لیگ یوتھ کے صفی اللہ کمبوہ، میاں بلال، مذہبی سکالر عطا اللہ شاہ بخاری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا پروفیسر عبدالرحمن مکی کی وفات مذہبی حلقوں کیلئے بڑا سانحہ ہے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہ ہوگا۔