سلامتی کونسل رکنیت وزیراعظم کی کاوشوں کا نتیجہ :چودھری عبد الرحمان

 سلامتی کونسل رکنیت وزیراعظم کی  کاوشوں کا نتیجہ :چودھری عبد الرحمان

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر چودھری عبد الرحمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کے حصول کو وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا ۔۔

یہ نہ صرف پوری قوم کیلئے باعث مسرت بلکہ اس سے سمندر پار پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے آج پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بن گیا ہے ۔یہ نہ صرف ملک و قوم کا اعزاز ہے بلکہ اس فورم سے پاکستان دنیا میں قیام امن اور انصاف کی فراہمی کیلئے بین الاقوامی طور پراپنا کردار ادا کرسکے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں