فیڈرل ملازمین کی ہاؤس سیلنگ میں اضافہ خوش آئند:ایپکا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈویژنل صدر ایپکا چودھری مبشر نے کہا فیڈرل ملازمین کی ہاؤس سیلنگ میں اضافہ خوش آئند ہے۔۔
ملک کی تمام تنظیمیں تنخواہوں اور الاؤنسز میں تضاد پر سراپا احتجاج ہیں لیکن ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ ایپکا رہنماؤں راجہ آفتاب، فدا شاہ، عامر بٹ، چودھری ریاض نے کہا پنجاب میں صوبائی ملازمین مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ خاص سرکاری طبقہ کو نوازا جا رہا ہے۔