بھٹو نے عوام کو سیاسی شعور سے روشناس کرایا:پی پی رہنما
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) بھٹو شہید بابائے آئین پاکستان ہیں، انھوں نے عوام کو سیاسی شعور سے روشناس کرایا اور نہ صرف عوام کو جاگیر داروں، سرمایہ داروں اور وڈیروں کے چنگل سے آزاد کرایا ۔۔
اور ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر فاع ناقابل تسخیر بنایا۔ ان خیالات کا اظہار ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ کی تقریب سے پی پی رہنما عامر فدا پراچہ اور سٹی صدر راجہ کامران نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سجاد حسین ، میاں شیرافگن، حمید بابو، طارق وحید، راجہ مجید اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔ ادھر پیپلز لیبر بیورو راولپنڈی سٹی کی سالگرہ کی تقریب صدر راجہ عبدالمجید کی زیرصدارت ہوئی جس میں نذر حسین، محمد اعجاز، راجہ پرویز، راجہ عمران، آصف رسول نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا۔ قادر خان مندوخیل نے ریلوے ورکر یونین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھٹو نے صوبوں کو جوڑ کر رکھا اور پاکستانی سیاست میں لازوال داستان بنائی۔
پی پی رہنما عامر صدیقی نے کہا کارکن عہد کرتے ہیں کہ اپنے قائدین کا عوامی خدمت کا مشن ہمیشہ جاری رکھیں گے۔