کرم کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی، ناصر عباس
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین مجلس وحدت المسلمین پاکستان سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کرم بگن میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے بعد دوسرے روز بھی پاراچنار میں امدادی سامان نہ جانا تشویشناک ہے۔۔
امن جرگہ کی کامیابی کے بعد ایک گھنٹے میں راستے کھولنے کا دعویٰ کرنے والے صوبائی عہدیدار اب کیوں چپ ہیں؟ آخر کرم پارہ چنار کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے صوبائی حکومت فوری اور ضروری اقدامات کرے تاکہ اشیائے خوردونوش کے بروقت پہنچنے سے عوام کو ریلیف مل سکے۔