نو پارکنگ،تیز رفتاری، تجاوزات:سخت کارروائی کی ہدایات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سرفراز ورک کی زیرصدارت اجلاس میں نو پارکنگ، تیز رفتاری، تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
اجلاس میں ٹریفک انتظامات کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے، نظم و ضبط قائم کرنے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین خصوصاً نو پارکنگ، تیز رفتاری اور تجاوزات سمیت سنگین خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی مزید سخت اور موثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ سی ٹی او نے کہا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔