ایف ایف سی کا سال 2024 کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے سال 2024 کے لیے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ ایف ایف سی کے 2024 کے مالیاتی کارکردگی کے اہم نکات میں مجموعی یوریا پیداوار 2,842 ہزار ٹن ہوگئی۔۔۔
جس میں دوسرے نصف سال میں بن قاسم پلانٹ کی طرف سے 287 ہزار ٹن شامل ہے ۔ مجموعی یوریا کی فروخت 2,942 ہزار ٹن ہے ۔ ڈی اے پی کی فروخت 653 ہزار ٹن، منافع 64.7 ارب روپے ہے ، مجموعی منافع 85.5 ارب روپے ہوا، 2024 میں حکومت کو 94.11 ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی۔ مجموعی طور پر درآمدی متبادل کے ذریعے 2024 میں 1.4 ارب امریکی ڈالر کی بچت کی گئی۔کمپنی نے شیئرہولڈرز کو فی شیئر کے حساب سے 21 روپے کے حتمی منافع کا اعلان کیا ہے۔