وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ سرینا انٹرچینج، 4 فروری افتتاح کا اعلان

 وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ سرینا انٹرچینج، 4 فروری افتتاح کا اعلان

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرینا چوک انٹر چینج منصوبے کا افتتاح 4 فروری کو کرنے کا اعلان کر دیا۔بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ نے سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمدعلی رندھاوانے انہیں بریفنگ دی۔وزیر داخلہ نے بتایاہے کہ سرینا چوک انٹر چینج منصوبے کا افتتاح 4فروری کو کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ کے اطراف خوبصورت ہارٹیکلچر اور دیدہ زیب لائٹس نصب کی جائیں،رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سرینا چوک کے بیوٹیفیکیشن ورک کا بھی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں